19 فروری 2014 - 20:30
بلوچستان کے شہر سبی میں خودکش بمبارہلاک

پاکستان کے صوبہبلوچستان کے شہر سبی میںمیلہ گراؤنڈ میں داخل ہونے میں ناکامی پر خودکش بمبارنےخود کو ہی دھماکے سے اڑالیا جس کے بعد علاقہ کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

ابنا: پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر سبی میںمیلہ گراؤنڈ میں داخل ہونے میں ناکامی پر خودکش  بمبارنےخود کو ہی دھماکے سے اڑالیا جس کے بعد علاقہ کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہر سبی میں خودکش بمبار نمائش چورنگی کےقریب میلہ گراؤنڈ میں داخل ہونا چاہتا تھا تاہم ناکامی کی صورت میں اس نے اپنے آپ کو گراؤنڈ کے باہر ہی دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں حملہ آور کے تمام اعضا جسم سے الگ ہوگئے، حملہ آور کی عمر 12 سے 14 سال کے درمیان بتائی جاری ہے۔

.......

/169